اجمیر ضلع پولیس آفس اس وقت موبائل شاپ بن گیا جب پولیس کپتان وکاس شرما اپنی ٹیم کے ساتھ ڈھائی سو موبائل سجا کر بیٹھ گئے۔ ان 233 موبائلوں کی قیمت 60 لاکھ روپے ہے ,جنہیں پولیس دکان لگا کر فروخت نہیں کر رہی بلکہ چور گینگ کو بے نقاب Mobile theft Gang Arrested In Ajmer کر رہی ہے۔
اجمیر میں حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کے عرس کے موقع پر ہجوم کا فائدہ اٹھا کر موبائل چوری کرنے والے 11 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے 233 مختلف کمپنیوں کے موبائل فون برآمد کیے ہیں۔ جن کی قیمت تقریباً 60 لاکھ روپے بتائے جارہے ہیں۔
اس سلسلے میں اجمیر کے ایس پی وکاس شرما نے بتایا کہ خواجہ صاحب کے 810 ویں عرس کے موقع پر بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی زائرین اجمیر آتے ہیں۔ اس دوران جرائم پیشہ گروہوں کے لوگ سرگرم ہو جاتے ہیں اور لوگوں کے موبائل، چین اور دیگر اشیاء چوری کرکے فرار ہوجاتے ہیں۔