اردو

urdu

ETV Bharat / state

Rajasthan Para Teachers: رکن اسمبلی نے خط لکھ کر پیرا ٹیچرز کو مستقل کرنے کا مطالبہ کیا

رکن اسمبلی رفیق خان نے راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت کو خط لکھ کر راجستھان مدرسہ پیرا ٹیچرز Rajasthan Para Teachers، راجیو گاندھی پیرا ٹیچرز اور سکشا کرمیوں کو مستقل کرنے کا مطالبہ کیا۔

Rajasthan Para Teachers: رکن اسمبلی نے خط لکھ کر پیرا ٹیچرز کو مستقل کرنے کا مطالبہ کیا
Rajasthan Para Teachers: رکن اسمبلی نے خط لکھ کر پیرا ٹیچرز کو مستقل کرنے کا مطالبہ کیا

By

Published : Nov 23, 2021, 8:46 PM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے آدرش نگر اسمبلی حلقے سے رکن اسمبلی رفیق خان نے راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت کو خط لکھا ہے۔ رکن اسمبلی خان کی جانب سے یہ خط وزیراعلی اشوک گہلوت کو راجستھان مدرسہ پیرا ٹیچر، راجیو گاندھی پیرا ٹیچرز اور سکشا کرمیوں کو مستقل کرنے کے مطالبہ کو لے کر لکھا گیا ہے۔

Rajasthan Para Teachers: رکن اسمبلی نے خط لکھ کر پیرا ٹیچرز کو مستقل کرنے کا مطالبہ کیا

خط کے ذریعے رکن اسمبلی رفیق خان نے کہا ہے کہ راجستھان مدرسہ پیرا ٹیچر، راجیو گاندھی پیتا ٹیچر اور سکشا کرمیوں کا مطالبہ جائز ہے۔ اس لئے ان کی جانب توجہ دی جانی چاہیے اور ان لوگوں کو جلد سے جلد مستقل کر دینا چاہیے۔

وہیں رکن اسمبلی رفیق خان نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات چیت کے دوران کہا کہ پہلے بھی ان لوگوں کے مطالبہ کو لے کر میں نے وزیر اعلی گہلوت کو خط لکھا تھا، میں نے دوبارہ خط لکھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اس پورے معاملے کو لے کر وزیر اعلی اشوک گہلوت سے ملاقات کروں گا اور وزیر اعلی اشوک گہلوت سے یہ فریاد کروں گا کہ ان لوگوں کو جب تک مستقل نہی کر دیا جاتا تب تک ان کی تنخواہ میں توسیع کر دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: راجستھان مدرسہ پیرا ٹیچرز نے اسدالدین اویسی سے ملاقات کی

واضح رہے کہ مدرسہ پیرا ٹیچرز، راجیو گاندھی پیتا ٹیچرز اور سکشا کرمی اپنے مطالبات کو لے کر راجستھان حکومت کے خلاف روز الگ الگ طرح سے احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details