جے پور:ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے رام گڑھ موڑ کے علاقے میں واقع کربلا درگاہ کے میدان میں راجستھان مسلم وقف بورڈ کی زمین کا ناجائز استعمال کیا جا رہا ہے، جس پر وقف بورڈ کے آفیسر نے کہا کہ جلد اس معاملے میں کاروائی کی جائے گی Misuse of Rajasthan Muslim Waqf Board land continues۔
مقامی باشندوں نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے راجستھان مسلم وقف بورڈ سے کارروائی کرنے کی مانگ کی۔ وہیں راجستھان مسلم وقف بورڈ کے اعلیٰ افسران کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کا پتہ لگا رہے ہیں، جس کے بعد کارروائی کی جائے گی۔