راجستھان کے ضلع ٹونک میں سماج کو شرمشار کرنے دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک چھ سالہ معصوم بچی کی جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا ہے۔ اس واقعہ کے بعد علاقے میں سراسیمگی ہے اور پولیس کے خلاف زبردست غم وغصہ کا ماحول ہے۔
6 سالہ بچی عصمت دری اور قتل کا شکار اطلاع کے مطابق متاثرہ بچی ہفتہ کے روز لاپتہ ہوگئی تھی جس کے بعد ان کی لاش کیٹاڈی گاؤں برآمد ہوئی۔ لاش کے آس پاس شراب کی بوتلیں، خون کے نشان بھی پائے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق ہفتے کے روز لڑکی کے اسکول میں کھیلوں کا مقابلہ تھا اور اس کے بعد وہ لاپتہ ہوگئی۔
جب شام 3 بجے تک وہ گھر نہیں پہنچی تو اس کے اہل خانہ نے اس کی تلاش شروع کردی۔ اتوار کی صبح اس کے اسکول سے آدھا کلومیٹر کی دوری پر اس کی خون آلودہ لاش ملی۔
اس واقعہ کی اطلاع ملتے کے بعد پولیس اور فورنسک ٹیموں نے بچے کی ہلاکت کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
بچی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کردیاگیا ہے تاہم پولیس سپرنٹنڈنٹ آدرش سدھو نے ابتدائی تفتیش میں جنسی زیادتی اور قتل کی طرف اشارہ کیاہے ۔
انہوں نے کہا’ ہم ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے کیس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ہم نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں‘۔