اردو

urdu

ETV Bharat / state

شرپسندوں نے مسلم آٹو ڈرائیور کے ساتھ مار پیٹ کی

شرپسندوں نے بزرگ مسلم آٹو ڈرائیور کو جبراً جے شری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا جس کا انکار کرنے پر ان کے ساتھ مار پیٹ کی گئی جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہوگئے۔

شرپسندوں نے مسلم آٹو ڈرائیور کے ساتھ مار پیٹ کی
شرپسندوں نے مسلم آٹو ڈرائیور کے ساتھ مار پیٹ کی

By

Published : Aug 8, 2020, 6:04 PM IST

Updated : Aug 8, 2020, 8:52 PM IST

ریاست راجستھان میں شرپسندوں نے ایک بار پھر بزرگ مسلم آٹو ڈرائیور کو نشانہ بنایا۔ ان سے جے شری رام کے نعرے لگانے کو کہا گیا جس کا انکار کرنے پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ شب راجستھان کے ضلع سیکر کے رہنے والے آٹو ڈرائیور عبدالغفار، کلیان سرکل سے سواری لے کر جھینگر چھوٹی گائنو گئے تھے، واپس لوٹتے وقت بولیرو گاڑی میں سوار کچھ شرپسندوں نے ان کی آٹو رکوائی اور ان کے ساتھ مار پیٹ شروع کر دی ۔

ویڈیو

اس دوران مار پیٹ کر رہے شرپسندوں نے آٹو ڈرائیور سے مودی زندہ باد اور جے شری رام کے نعرے بھی لگوائے، ساتھ ہی شرپسندوں نے آٹو ڈرائیور کی داڑھی نوچ کر آٹو لے کر بھاگنے کی کوشش بھی کی۔

اس دوران بزرگ آٹو ڈرائیور نے وہاں سے کسی طرح بھاگ کر اپنی جان بچائی اور پولیس تھانے جاکر معاملے کی ایف آئی آر درج کروائی۔

اس تعلق سے مقامی پولیس افسران کا کہنا ہے کہ 'غفار نامی بزرگ نے کچھ شرپسندوں کے خلاف پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کروائی ہے جس کے بعد معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔'

Last Updated : Aug 8, 2020, 8:52 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details