راجستھان حکومت کے وزیر نے اساتذہ کی بھرتی کولےکراحتجاج کرنے والےمظاہرین سے ملاقات کی۔
وزیر ارجن سنگھ بامانیہ، رکن اسمبلی دیارام پرمار اور دیگر رہنماؤں نے مظاہرین کے ساتھ اہم میٹنگ کی، جو 2018 سے اساتذہ کے لئے خالی غیر محفوظ عہدوں پر محفوظ قسم کے امیدواروں کی بھرتی کا مطالبہ کررہے ہیں۔
اس موقع پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ سڑکوں کو بحال کیا جائے گا اور امن کا ماحول دوبارہ قائم کیا جائے گا۔انتظامیہ اور عوامی نمائندوں کے وفد نے مظاہرین سے ملاقات کی۔ انہیں ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ اپنی اپنی پنچایتوں میں امن برقرار رکھیں۔