اردو

urdu

ETV Bharat / state

پیرا ٹیچرز کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں سیکڑوں پیرا ٹیچرز نے تنخواہ میں اضافہ اور نوکری کو مستقل کرنے کے مطالبات کو لے کر ریاستی مدرسہ بورڈ کے باہر احتجاج کیا۔

پیرا ٹیچرز کا احتجاج

By

Published : Jul 30, 2019, 1:38 PM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں ریاستی مدرسہ بورڈ دفتر کے باہر دھرنا دے رہے پیرا ٹیچرز کی تنظیم کے ذمہ داروں نے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت سے ملاقات کی. انہوں نے اپنی تمام پریشانیوں اور اپنی مانگوں کو وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کے سامنے رکھا، پیرا ٹیچر کی تنظیم کے ذمہ داروں کے ساتھ رکن اسمبلی رفیق خان بھی موجود تھے۔

وزیراعلیٰ سے پیرا ٹیچر تنظیم کے ذمہ داروں کی ملاقات

واضح رہے کہ گزشتہ روز سے ریاست بھر کے مدرسہ پیرا ٹیچر ریاستی مدرسہ بورڈ دفتر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دے رہے ہیں.

جے پور اسمبلی رکن رفیق خان اور سوائی مادھوپور اسمبلی رکن دانش ابرار نے احتجاج کر رہے پیرا ٹیچروں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیچرز کے مطالبات جائز ہیں اور وہ اسمبلی میں بھی اس حوالے سے آواز بلند کرچکے ہیں۔

رفیق خان نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ وہ اس احتجاج میں خود آئے ہیں اور انہیں وزیر اعلیٰ یا پارٹی کی طرف سے نہیں بھیجا گیا ہے۔






ABOUT THE AUTHOR

...view details