اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی سے اجمیر شرییف جانے والے لوگوں کے لیے میڈیکل وین - راجستھان

اجمیر شریف میں مہرولی اور دلی سے اجمیر تک پیدل سفر کر کے آنے والے لوگوں کی صحت یابی کیلئے درگاہ کمیٹی نے ایک میڈیکل وین دہلی روانہ کی ہے۔

van sent

By

Published : Feb 11, 2020, 12:33 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 11:28 PM IST

ریاست راجستھان میں اجمیر شریف میں سالانہ عرس کے لیے دہلی کا ملنگ طبقہ 15 دن تک پیدل چل کر اجمیر پہنچتا ہے۔

یہ جتھہ دہلی سے اجمیر کے لیے روانہ ہو گیا ہے اور 25 فروری کو اجمیر شریف پہنچے گا، اس درمیان عقیدت مندوں کے ذریعہ ان کے لنگر کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے، درگاہ کمیٹی نے گذشتہ سال کے طرح اس سال بھی ملنگوں کے میڈیکل چیک اپ اور سہولیات کے لئے ایک وین اجمیر سے دلی کے لئے روانہ کی ہے۔

دہلی سے اجمیر شرییف جانے والے لوگوں کے لیے میڈیکل وین

یہ بھی پڑھیے
اترپردیش کے قصبہ امروہہ کے لعل، کمال امروہی
رجحانات میں عام آدمی پارٹی کو سبقت

اس میڈیکل وین کو قائڑ سے درگاہ کمیٹی صدر امین پٹھان نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جس میں ملنگوں کو سفر کے دوران زخمی ہونے یا طبیعت بگڑنے پر معقول علاج دیا جاسکے گا۔

جہاں ایک طرف لوگ آج ماڈرن دنیا کو اپنا رہے ہیں وہیں بھارت کی عوام کے دلوں میں بزرگ شخصیات اور اللہ کے ولیوں کے لیے ایک خاص مقام ہے۔

یہ بھی پڑھیے
دہلی نتائج: شاہین باغ کے اوکھلا سے امانت اللہ خان کو برتری
عام آدمی پارٹی میں جشن

Last Updated : Feb 29, 2020, 11:28 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details