مایاوتی نے راجستھان میں صدر راج کے نفاذ کا مطالبہ کیا ہے۔ مایاوتی نے ہفتہ کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا 'جیسا کی واضح ہے کہ راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے پہلے دل بدل قانون کی خلاف ورزی اور بی ایس پی کے ساتھ ساتھ لگاتار دوسری بار دغا بازی کر کے پارٹی کے اراکین اسمبلی کو کانگریس میں شامل کرایا اور اب فون ٹیپ کرا کے انہوں نے ایک اور غیر قانونی و غیرآئینی کام کیا ہے'۔
انہوں نے کہا'اس طرح سے راجستھان میں لگاتار سیاسی اتھل پتھل، آپسی تنازع اور سرکاری عدم استحکام کے حالات کا وہاں کے گورنر کو فورا نوٹس لےکر وہاں صدر راج کے نافذ کرنے کی سفار ش کرنی چاہئے تاکہ ریاست میں جمہوریت کی حالت مزیدخراب نہ ہو۔