ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں ایک کا دروازہ علاقے میں واقع مولانا ضیاء الدین رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ عرس مبارک کا 2 جولائی سے انعقاد کیا جائے گا اور چھ جولائی کو اختتام ہوگا۔
عرس مبارک کے دوران عقیدت مندوں کو درگاہ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، عرس کی تمام رسومات درگاہ کے ذمہ داران کی جانب سے ہی مکمل کیا جائے گا، عرس مبارک میں قوالی اور مشاعرے سمیت دیگر بڑے پروگراموں پر پابندی لگائی گئی ہے۔
درگاہ کے جانشین مولانا ضیاء الدین میاء نے بتایا کہ 'درگاہ میں عرس کے موقع پر شرکت کرنے کے لئے ملک بھر سے زائرین آتے ہیں، لیکن ہم لوگ عوام سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ درگاہ نہیں آئیں۔ درگاہ میں جو بھی رسم و روایت ادا کی جائے گی اس کا سوشل میڈیا پر لائیو کیا جائے گا۔