اردو

urdu

ETV Bharat / state

Third Ashra Of Ramadan رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں مسلمانوں کو غافل نہیں ہونا چاہئے - تیسرے اور آخری عشرہ میںمسلمانوں

مولانا معین الدین رضوی نے کہاکہ رمضان المبارک کے اس ایام کے دوران مسلمانوں کو کسی بھی قیمت پرغافل نہیں ہونا چاہئے۔ رحمت، برکت اور مغفرت کے اس مہینے میں ہمیں کامیابی و کامرانی اور گناہوں سے نجات کے لئے دعا مانگنی چاہئے۔

رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں مسلمانوں کو غافل نہیں ہونا چاہئے
رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں مسلمانوں کو غافل نہیں ہونا چاہئے

By

Published : Apr 13, 2023, 4:03 PM IST

رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں مسلمانوں کو غافل نہیں ہونا چاہئے

اجمیر:ملک کی تمام ریاستوں کی طرٖح راجستھان میں بھی رمضان المبارک کے تیسرے اور آخری عشرہ میںمسلمانوں کو خصوصی عبادت کا اہتمام کرنا چاہئے ۔اس موقع پر رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں مسلمان اعتکاف میں بیٹھ کر اللہ کی عبادت کر رہے ہیں۔ ریاست کے تمام اضلاع میں رمضان کے آخری عشرہ کو لے کر مسلمانوں میں زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔اسی درمیان اجمیر درگاہ انجمن سید زادگان کے رکن حاجی سید عمران چشتی اور ان کے خاندان کے معصوم بچوں نے بڑے پیر کی پہاڑی پر افطار کیا، اپنے مرحومین کی قبروں پر پھول چڑھائے اور قرآن پاک کی تلاوت کی۔

اجمیر درگاہ انجمن سید زادگان کے رکن حاجی سید عمران چشتی نے کہاکہ خاص بات یہ ہے کہ ہر شخص اللہ سے جہنم سے نجات اور رحمت کی دعا کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ رمضان کے آخری ایام میں روزہ دار اپنے عزیز و اقارب اور بزرگوں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کرتے ہیں۔ اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہیں۔ دوسری طرف مولانا معین الدین رضوی نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے رمضان کے ان ایام میں ہر مسلمان کو غافل نہیں ہونا چاہیے۔رمضان المبارک کے رحمت برکت اور مغفرت کے اس مہینے میں اپنی زندگی میں کامیابی, گناہوں سے توبہ کی دعا مانگنی چاہیے۔اس عشرہ میں عبادت ہمارے لئے سب سے اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Ration Kits Distribution in Dungarpur رمضان المبارک سے قبل تین سو ضرورت مندوں میں راشن کی تقسیم

انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مسلمانوں کو کثریت سے عبادت کرنے کی ضرورت ہے۔اللہ اپنے بندوں کی دعائیں قبول فرماتے ہیں۔لوگوں کو اس موقع کو اپنے ہاتھوں سے جانے نہیں دینا چاہئے۔ بڑے پیر کی پہاڑی پر افطار میں خادم سید چشتی میاں، سید سلمان چشتی، سید گلفام چشتی اور دیگر روزہ دار بھی موجود تھے جہاں تلاوت قرآن مجید کا اہتمام کیا گیا ۔اس کے ساتھ لنگر بھی تقسیم کئے گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details