اردو

urdu

ETV Bharat / state

کالج انتخابات کی دوبارہ ریکارڈنگ کا مطالبہ

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں واقع مہارانی کالج میں طالبات نے احتجاج کیا۔

By

Published : Aug 30, 2019, 4:42 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 9:08 PM IST

مہارانی کالج میں طلبا کا احتجاج

نمائندے کے مطابق کالج انتظامیہ پر انتخابات میں دھاندلی کرنے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے، جس کے پیش نظر کالج کے پرنسپل کے خلاف نعرے بازی کی جا رہی ہے۔

مہارانی کالج میں طلبا کا احتجاج

کالج پرنسپل کو آر ایس ایس کا کارکن بتایا جا رہا ہے۔ طلبا نے پرنسپل کو معطل کرنے کی درخواست کی ہے۔

طلبا نے کالج کے دروازے پر تالا لگا کر کالج میں کام کر رہے ملازمین کو اندر ہی بند کر دیا۔ وہیں احتجاج کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچی۔

کالج کی طالبہ تبسم بانو نے بتایا کہ 'انتخاب میں کالج پرنسپل نے دھاندلی کی ہے۔ ہم نے دوبارہ ریکارڈنگ کرنے کی درخواست تھی لیکن ریکارڈنگ دوبارہ سے نہیں کی گئی، اس کے لیے ہم نے تحریری طور پر ایک درخواست بھی دی تھی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 9:08 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details