اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدرسہ پیرا ٹیچرس کو مسلم تنظیموں کی حمایت، حکومت سے تنخواہ کا مطالبہ

راجستھان میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر راجستھان مدرسہ بورڈ کے افسران اور ملازمین یعنی مدرسہ پیرا ٹیچرس کو تنخواہ نہیں ملنے کا معاملہ اب طول پکڑتا جا رہا ہے۔

حکومت سے تنخواہ کا مطالبہ
حکومت سے تنخواہ کا مطالبہ

By

Published : Jul 23, 2021, 2:25 PM IST

اس پورے معاملہ پر راجستھان مسلم پریشد تنظیم کے ریاستی صدر یونس چوبدار کی جانب سے راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت اور اقلیتی وزیر صالح محمد کو ٹوئیٹ بھی کیا گیا ہے۔

اس ٹوئیٹ میں کہا گیا ہے کہ جس طرح سے مدرسہ بورڈ کے افسران اور ملازمین اور مدرسہ پیرا ٹیچر کی تنخواہ نہیں ملی ہیں۔ یہ معاملہ جن افسران و ملازمین کی لاپروائی کی وجہ سے یہ معاملہ پیش آیا ہے، ان پر سخت کارروائی کی جائے۔

حکومت سے تنخواہ کا مطالبہ

مزید پڑھیں :مرادآباد: حکومت پر مدارس کے اساتذہ کو تنخواہ نہ دینے کا الزام

واضح رہے کہ راجستھان کے مدارس میں چھ ہزار سے زیادہ مدرسہ پیرا ٹیچرس اپنی خدمات انجام دیتے ہیں۔ لیکن ان لوگوں کو عید کے موقع پر دو ماہ کی تنخواہ بھی نہیں ملی ہے۔ اس لئے راجستھان کی مسلم تنظیموں کے ذمہ دار ان کی حمایت کر رہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details