بھارتی ریاست راجستھان کے مدرسوں میں ہندی، انگریزی، سمیت دیگر سبجیکٹ کی تعلیم دینے والے اساتذہ یعنی پیرا ٹیچر نے آج ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں واقع ریاست کے اقلیتی وزیر صالح محمد سے ملاقات کی۔
صالح محمد سے ملاقات کے دوران انہوں نے آٹھ مطالبات کو لے کر ایک میمورنڈم بھی وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کے نام دیا۔
مدرسہ پیرا ٹیچر کی اقلیتی وزیر سے ملاقات اس موقع پر مدرسہ پیرا ٹیچر تنظیم کے عہدیداران اور مدرسہ پیرا ٹیچر موجود رہے
مدرسہ پیرا ٹیچر تنظیم کے سربراہ رحمت علی شیخ نے بتایا کہ مدرسہ میں پڑھانے والے اساتذہ یعنی پیرا ٹیچر کافی کم تنخواہ میں مدرسے میں طلبا کو تعلیم دے رہے ہیں اور ان کا مستقبل بہتر کرنے میں گامزن ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہم ایک سرکاری اساتذہ کے برابر ہی محنت کرتے ہیں اور تمام وہ کام کرتے ہیں جو سرکاری اسکول میں پڑھانے والے اساتذہ کرتے ہیں۔
انہوں نے راجستان حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد سے جلد ان کو مستقل کرنے کے اقدامات کرے۔