اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پور: مدرسہ پیرا ٹیچر کا مستقل کرنے کا مطالبہ - اردو نیوز جے پور

ریاست راجستھان میں مدرسہ پیرا ٹیچر گزشتہ ایک لمبے عرصے سے مستقل کرنے کا مطالبہ راجستھان حکومت سے کر رہے ہیں۔ مدرسہ پیرا ٹیچروں کا کہنا ہے کہ حکومت نے اپنے انتخابی منشور میں مستقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا، لیکن اپنے وہ اپنے کیے گیے وعدے کو پورا نہیں کر رہی ہے۔

madarsa para teacher protest for his demand appointed as permanent teacher in jaipur
مدرسہ پیرا ٹیچر کا مستقل کرنے کا مطالبہ

By

Published : Sep 3, 2021, 10:28 PM IST

یہ اساتذہ خود کو مستقل ملازمت کا مطالبہ کر رہے ہیں، اپنے اس مطالبے کو لیکر کئی بار احتجاجی مظاہرہ کر چکے ہیں۔ ساتھ ہی مدرسہ پیرا ٹیچرز کی تنظیم نے انتباہ کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبے نہیں پورے کیے گیے تو آنے والے وقت میں غیر معینہ مدت کے لیے دھرنا کریں گے۔

دیکھیں ویڈیو

ٹیچروں کا کہنا ہے کہ حکومت نے اپنے انتخابی منشور میں جو وعدہ کیا تھا اس وعدے کو حکومت کیوں نہیں پورے کر رہی ہے۔

راجستھان مدرسہ پیرا ٹیچر تنظیم کے ریاستی صدر اعظم خان پٹھان کا کہنا ہے کہ راجستھان حکومت نے ہم لوگوں سے انتخابی منشور میں مستقل کرنے کا وعدہ کیا تھا، ایسے میں اب اس وعدے کو پورا کرنا ہوگا۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اگر وعدے کو پورا نہیں کیا جاتا تو ہم حکومت کو 30 ستمبر کا وقت دیتے ہیں۔ اس کے بعد میں بڑی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ ایسے میں اگر حالات خراب ہوتے ہیں تو اس کی ذمہ داری راجستھان حکومت کی ہوگئی۔

مزید پڑھیں:

مدرسہ پیرا ٹیچر کا دو اکتوبر سے غیر معینہ دھرنا

واضح رہے کہ پورے راجستھان میں 32 سو کے قریب مدرسے ہیں اور ان میں 5700 کے قریب اساتذہ پیرا ٹیچر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ جبکہ ان مدارس میں دو لاکھ سے زیادہ طالب علم تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details