اس اجتماعی شادی تقریب میں 80 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ لوہار برادری کی جانب سے منعقدہ شادی پروگرام میں شہر کے مفتی عبدالستار کی قیادت میں نکاح کی روایت ادا کروائی گئی۔
ریاست کے الگ۔ الگ جگہوں سے اس تقریب میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
اجتماعی شادی پروگرام، دیکھیں ویڈیو اس درمیان آئے ہوئے تمام لوگوں نے نے دولہا اور دلہن کو دعاؤں سے نوازا۔
اجتماعی شادی پروگرام میں شامل ہونے کے لئے آئے ہوئے لوگوں کو کسی طرح سے کوئی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا، کیونکہ اس کے لیے لوہار تنظیم کی جانب عمدہ انتظامات کیے گیے تھے۔
برادری کی تنظیم کے ذمہ داروں کے مطابق اجتماعی شادی میں ریاست راجستھان ہی نہیں بلکہ ملک کہ الگ الگ ریاستوں سے بارات جےپور پہنچی ہیں۔