اہلخانہ نے تمام ہلاک شدہ افراد کی لاش کو ان کے آبائی وطن راجستھان کے ضلع بھیلواڑہ میں لانے کے لیے ریاستی وزیراعلی سے درخواست کی ہے۔
اس حادثے میں ہلاک ہونے والے ایک شخص کی ماں کا کہنا ہے کہ' وہ صرف اپنے بیٹے اور پوتے کا منہ دیکھنا چاہتی ہیں' کوئی صرف ان کی شکل دکھادے وہ زندگی بھر اس کی احسان مند رہیں گی۔
حالانکہ علاقے کے کانگریسی رہنما رام پال شرما نے اہلخانہ کو اس بات کا تیقن دلایا ہے کہ' انھوں نے ریاست کے وزیراعلی اشوک گہلوت سے بات کی ہے کہ ہلاک شدہ افراد کی لاشوں کو ان کے آبائی وطن لایا جائے۔
سڑک حادثے میں ہلاک شدہ افراد کے اہلخانہ کی فریاد واضح رہے کہ' حادثے میں ہلاک ہونے والے تمام افراد جھاڑو فروخت کرنے کے لیے جموں و کشمیر گئے ہوئے تھے لیکن اپنے ہی رشتہ دار میں شادی کی تقریب ہونے کے سبب تمام لوگوں وک گھر واپس بلایا گیا تھا اور سڑک حادثے میں سب کی موت واقع ہوگیئ۔