قومی دارالحکومت دہلی کے اکبر روڈ پر واقع مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی کی رہائش گاہ پر درگاہ کے چیئرمین امین پٹھان کی سربراہی میں ملک کی مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین تعلیم، مذہبی پیشوا، علماء اور سماجی کارکنان نے ملاقات کی۔
مختار عباس نقوی سے سرکردہ شخصیات نے ملاقا ت کی ملاقات کے بعد امین پٹھان نے کہا کہ آزادی کے بعد پہلی بار اقلیتوں کے لئے مفید اسکیمات بنائی گئی ہیں اور مستحقین تک اس کا فائدہ پہنچ رہا ہے۔
ملاقات پر امین پٹھان نے مرکزی وزیر مختار عباس کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے تعلیم، روزگار اور ہنر کی ترقی جیسے شعبوں میں عملی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:بھوپال: مختار عباس نقوی سے اقلیتوں کے مسائل حل کرنے کی اپیل
اس موقع پر انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ جنہوں نے ابھی تک ویکسینیشن نہیں کرایا ہے انہیں چاہیے کہ ویکسین لگائیں۔