اردو

urdu

ETV Bharat / state

Ashok Gehlot on Crime in Rajasthan راجستھان میں امن و ضبط کی صورتحال دیگر ریاستوں سے بہتر، گہلوتت - اشوک گہلوت کا پولیس کانووکیشن میں خطاب

سی ایم گہلوت نے راجستھان کے پولیس کانووکیشن میں خطاب کے دوران کہا کہ قومی سطح کے مقابلے میں ریاست میں جرم کے معاملے میں سزا کی فیصد بڑھی ہے، جو کہ ریاست کے پولیس کے اچھے کام کا مظہر ہے۔ Rajasthan Police Convocation

راجستھان میں قانونی و انتظام دیگر ریاستوں سے بہتر ہے
راجستھان میں قانونی و انتظام دیگر ریاستوں سے بہتر ہے

By

Published : Sep 3, 2022, 9:29 AM IST

جے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے ریاست میں قانون کے انتظام کو بہتر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کی پولیس دیگر ریاستوں کے مقابلے بہتر کام کر رہی ہے۔ گہلوت نے راجستھان کے پولیس کانووکیشن میں خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ قومی سطح کے مقابلے میں ریاست میں جرم کے معاملے میں سزا کی فیصد بڑھی ہے، جو کہ ریاست کے پولیس کے اچھے کام کا مظہر ہے۔ اسپیشل انویشٹی گیشن یونٹ، ہینیئس کرائم مانیٹرنگ یونٹ،سائبر کرائم انویشٹی گیشن یونٹ،سیرییس فراڈ انویشٹی گیشن یونٹ جیسے برائی سے ریاست کی پولیس نے پورے ملک میں اپنی الگ پہچان بنائی ہے۔ Ashok Gehlot speech at police convocation

انھوں نے کہاکہ 'انھیں پورا یقین ہے کہ تعلیم یافتہ افسر خواتین،لڑکیوں، سماج کے کمزور لوگوں اور بزرگوں کے ساتھ نرمی سے پیش آکر ان کی شکایات کو پوری توجہ اور انسانی نظریہ سے سنیں گے اور انھیں انصاف کریں گے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ انھیں اس بات کا یقین ہے کہ نئے افسر بہادری اور ہمت کے ساتھ جرائم اور ریاست کے دشمنوں سے سامنا کریں گے۔انھوں نے کہا کہ نئے افسروں کو سائنسی تحقیق کے طریقوں کو کاروائی میں شامل کرنا ہوگا، تاکہ انصاف ہو سکے۔انھوں نے کہا کہ پولیس اپنے اختیارات کا استعمال متاثرہ طبقہ کو انصاف دلانے میں کرے، جس سے پولیس کا اقبال قائم رہنے کے ساتھ مجرموں میں ڈر پیدا ہو۔

یہ بھی پڑھیں: Road Development Works in Rajasthan گہلوت نے تین ہزار کروڑ سے زیادہ کے سڑکوں کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا

گہلوت نے کہا کہ 'راجستھان کی پولیس کا شاندار تاریخ رہی ہے، جو کسی بھی حالات میں اپنے کام کو پورا کرنے کے لیے قربانی دینے سے پیچھے نہیں ہٹتے۔ پولیس نے ہمیشہ ہمت اور حوصلہ سے ریاست کے عزت ووقار کو بڑھایا ہے۔ پولیس کے شاندار کام کی وجہ سے ہی ریاست میں امن وامان قابو میں ہے۔ ریاستی حکومت کے ذریعے پولیس اور عام لوگوں نے بہتر ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے مختلف اقدامات کئے ہیں۔'

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details