ریاست راجستھان کے ضلع کوٹہ کے رام گنج منڈی میں گزشتہ روز ایک لیب ٹیکنیشین میں کورونا مثبت پایا گیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ لیب ٹیکنیشین کی ڈیوٹی جھالاور کے ایک بنیادی صحت مرکز میں کورونا مثبت مریضوں کی جانچ کرنے کے لیے لگائی گئی تھی۔ اس معاملے کے بعد ایس ڈی ایم چمن لال مینا نے 28 مئی سے 31 مئی تک مریض کے علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا ہے، نیز پورے علاقے میں بیریکیڈز لگائے گئے ہیں۔
لیب ٹیکنیشین میں کورونا مثبت۔ویڈیو اس تعلق سے آج رام گنج منڈی بلاک کے میڈیکل آفیسر رئیس خان نے بتایا کہ جھالاور کے پرائمری ہیلتھ سینٹر میں ایک لیب ٹیکنیشن میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، حالانکہ کورونا مثبت مریض پہلے بھی جھالاوڑ میں کورنٹائن تھا اور اس کے بعد اپنے گاؤں میں بھی 14 دن تک کورنٹائن تھا ۔
خان نے بتایا کہ جمعرات کے روز اس کے نمونہ کورونا مثبت آنے کے بعد ، اسے میڈیکل کالج ریفر کردیا گیا ہے۔ اور اس کے قصبے میں محکمہ میڈیکل کے ذریعہ اسکریننگ کی جاری ہے۔