راجستھان کے کوٹہ میں کورونا وائرس کے انفیکشن کا دھماکہ لگاتار دوسرے دن بھی جاری رہا جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 100 ہونے کو ہے۔
محکمہ صحت کے ذریعہ آج صبح جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق ، کوٹہ میڈیکل کالج کی مائیکرو بائیولوجی لیب کی رپورٹ میں کورونا وائرس سے متاثرہ 185 نئے مریض پائے گئے ہیں۔ اس سے قبل کل 266 مریض پائے گئے تھے اور پانچ مریضوں کی موت ہوگئی تھی۔