اردو

urdu

ETV Bharat / state

سچن پائلٹ کے حامی اراکین اسمبلی کون کون ہیں؟

اتوار کے روز وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر 75 سے 80 ارکان اسمبلی اور وزراء موجود تھے۔ لیکن سب کی نگاہیں ان اراکین اسمبلی کی طرف لگی ہوئی ہیں جو گزشتہ دو دنوں سے جاری میٹنگ میں نہیں پہنچ رہے ہیں۔

سچن پائلٹ کے حامی اراکین اسمبلی
سچن پائلٹ کے حامی اراکین اسمبلی

By

Published : Jul 13, 2020, 11:22 AM IST

راجستھان میں جاری سیاسی رسہ کشی کے دوران اس طرح کی خبریں گشت کر رہی ہیں کہ نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ بی جے پی میں شامل ہوسکتے ہیں۔

ریاست کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے بلائی گئی میٹنگ میں سچن پائلٹ نے شرکت کرنے سے انکار کر دیا ہے لیکن اب جبکہ پارٹی کی جانب سے وہپ جاری کر دیا گیا ہے۔

اتوار کے روز وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر 75 سے 80 ارکان اسمبلی اور وزراء موجود تھے۔ لیکن سب کی نگاہیں ان اراکین اسمبلی کی طرف لگی ہوئی ہیں جو گزشتہ دو دنوں سے جاری میٹنگ میں نہیں پہنچ رہے ہیں۔بتادیں کہ 17 ارکان اسمبلی ایسے ہیں جو ان اجلاسوں میں نہیں پہنچے اور اتوار کو وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر منعقدہ میٹنگ میں بھی شریک نہیں ہوئے۔

ان اراکین اسمبلی میں راکیش پاریک، مراری لال مینا، جی آر کھٹانہ، اندراج گرجر، گجندر سنگھ شکتاوت، ہریش مینا، دیپیندر سنگھ شیخاوت، بھنور لال شرما، وجیندر اولا، ہیما رام چودھری، پی آر مینا، رمیش مینا، وشویندر سنگھ، زاہدہ، رامنیواس گاوڈیا، مکیش بھاکر اور سریش مودی شامل ہیں۔

وہیں سچن پائلٹ کے حامی بتائے جانے والے اراکین اسمبلی میں راکیش پاریک، رمیش مینا، مراری لال مینا، جی آر کھٹانہ، اندر راج گجر، گجندر سنگھ شکتاوت، روہت بوہرا، ہریش مینا، دیپیندر سنگھ شیخاوت، بھنور لال شرما، رامنیواس گاوڈیا، اندرا مینا، وجندر اروڑا، وید پرکاش سولنکی، دانش ابرار، پرشانت بیروا، ہیمارام چودھری، چیتن ڈوڈی، روہت بوہرا، پی آر مینا ، وزیر وشویندر سنگھ اور ادے لال انجنا شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details