عالمی شہرت یافتہ صوفی حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کے 810 ویں سالانہ عرس کے موقع پر درگاہ کی دونوں دیگوں کا ٹھیکہ 1 کروڑ 85 لاکھ میں دیا گیا khwaja Garib Nawaz Dargah Deg Auction ہے۔
ٹھیکے کی بولی درگاہ کے خدام تنظیم انجمن یادگار اور انجمن سید زادگان نے مشترکہ طور پر لگائی ہے، اس بولی میں صرف خدام نے ہی حصہ لیا تھا۔
شہنشاہ اکبری اور جہانگیری دیگ کا ٹھیکہ لینے کے بعد دیگ میں زائرین کی جانب سے 15 روزہ عرس میں پیش کیا جانے والا نذرانہ ٹھیکہ داروں کا ہوتا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ خواجہ غریب نوازؒ کی درگاہ میں آنے والے زائرین منّت مکمل ہونے کے بعد یا منت مکمل ہونے کی امید میں ان دونوں دیگوں میں رقم عطیہ کرتے ہیں اور اس رقم کے لیے خدام ہر سال، ماہ اور دنوں کی بنیاد پر بولی لگاتے ہیں۔ جس میں پشکر میلہ، خواجہ صاحب کے عرس اور دیگر عام دنوں کے ٹھیکے کی بولیاں الگ الگ ہوتی ہے۔
ٹھیکے کی بولی 2 کروڑ سے 3 کروڑ تک پہنچ جاتی ہے، اس ٹھیکے میں صرف درگاہ کے خدام ہی حصہ لیتے ہیں۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ ماہ رجب کا چاند نظر آتے ہی 2 فروری کو خواجہ غریب نواز کا 810 واں عرس مبارک شروع ہو جائے گا اور دیگوں کا یہ معاہدہ 9 رجب کی شب 12 بجے ختم ہو جائے khwaja Garib Nawaz Dargah Deg Auction گا۔