ریاست راجستھان کے اجمیر میں عالمی مشہور معروف صوفی حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ سے آج سلواڑ شریف درگاہ کے لیے چادر کا جلوس روانہ ہوا۔
خواجہ فخرالدین چشتی کے عرس میں غریب نواز کی درگاہ سے چادر روانہ غور طلب ہے کہ حضرت خواجہ صاحب کے بڑے صاحب زادے حضرت خواجہ فخرالدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ عرس سرواڑ قصبے میں منایا جا رہا ہے، 23 مارچ تک چلنے والے عرس میں ملک بھر سے زائرین سرواڑ پہنچتے ہیں۔
اس موقع پر اجمیر درگاہ نجمن سید زادگان کی جانب سے بھی عقیدت کی چادر کا نذرانہ پیش کیا جاتا ہے۔ درگاہ خادموں نے قدیمی روایتوں کے مطابق چادر کی رسم ادا کی۔
یہ بھی پڑھیں: ممتا بنرجی نے انتخابی منشور جاری کیا، انتخابی منشور میں دس وعدے
واضح رہے کہ اجمیر سے بھیجی گئی چادر سرور شریف درگاہ میں پانچ شعبان یعنی 19 مارچ کو ادب و احترام اور بے حد خلوص کے ساتھ پیش کی جائے گی۔