اجمیر:ریاست راجستھان کے اجمیر میں واقع عالمی شہرت یافتہ خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ میں آنے والے زائرین کو گرمی سے راحت پہنچانے کے لئے کمیٹی کی جانب سے کوئی معقول انتظامات نہیں کئے جانے پر خادم نے سوال اٹھائے۔
درگاہ کے خادم سید قطب الدین سخی نے بتایا کہ درگاہ حضرت خواجہ غریب نواز کی درگاہ پر آنے والے لاکھوں زائرین کے انتظامات کی دیکھ بھال کرنے والی درگاہ کمیٹی کو زائرین کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ان کی عدم توجہی کے سبب زائرین کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ درگاہ میں کئی مقامات پر سنگ مرمر اور ٹائلیں بچھائی گئی ہیں لیکن چند ایک جگہوں کو چھوڑ کر زائرین کھلے آسمان تلے گرمی میں اذیت کا شکار ہیں۔ خواتین اور بچوں کے ساتھ بوڑھوں کو بھی شعلوں میں لپٹی گرم زمین پر بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔