اجمیر:ریاست راجستھان کے اجمیر میں عالمی شہرت یافتہ خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ کے احاطے میں خدام سید زادگان کی جانب سے حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور شہید کربلا کی یاد میں منعقد خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
خون عطیہ کیمپ میں مسلم خواتین اور نوجوانوں نے مل کر 155 یونٹ خون عطیہ کئے۔درگاہ علاقہ کے معینیہ چشتیہ ہال میں صبح سے شام تک بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا تھا۔اس میں انجمن سید زادگان کے عہدے داران اور ضلع انتظامیہ کی اے ڈی ایم سی ٹی بھاونا گرگ نے بھی شرکت کی, کیمپ کا آغاز تلاوت قران پاک سے ہوا۔ خون کا عطیہ کر رہے نوجوانوں اور 35 خواتین نے اپنا خون عطیہ کرتے ہوئے دوسرے لوگوں سے اس طرح کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔