اردو

urdu

ETV Bharat / state

شوہر کی لمبی عمر کے لیے خاتون نے کڈنی عطیہ کی - راجستھان خبریں

خاتون نے بتایا کہ ہر کروا چوتھ وہ چاند کے ساتھ اپنے شوہر گجیندر کو دیکھ پائے، اس لیے اس نے اپنی کڈنی اپنے شوہر کو عطیہ کر دیا۔

خاتون نے کڈنی عطیہ کی

By

Published : Oct 18, 2019, 3:29 PM IST

ریاست راجستھان کے اودے پور میں ایک خاتون نے انوکھی مثال پیش کرتے ہوئے خاتون نے اپنے شوہر کو کڈنی عطیہ کی۔ خاتون نے بتایا کہ ہر کروا چوتھ وہ چاند کے ساتھ اپنے شوہر گجیندر کو دیکھ پائے، اس لیے اس نے اپنی کڈنی اپنے شوہر کو عطیہ کر دیا۔

خاتون نے کڈنی عطیہ کی، دیکھیں ویڈیو

ملک بھر میں کروا چوتھ کا تہوار بڑے ہی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ ایسے میں اودے پور میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کی لمبی حیات اور ہر برس کروا چوتھ کا برت رکھنے کے لیے اپنی کڈنی اپنے شوہر کو عطیہ کر دیا اور سب کے لیے ایک مثال بن گئی۔
اطلاعات کے مطابق منیشا اور گجیندر کی پانچ برس قبل فیس بک پر دوستی ہوئی تھی، کچھ دنوں کے بعد یہ دوستی محبت میں تبدیل ہو گئی اور اسی دوران منیشا کو معلوم ہوا کہ گجیندر کی دونوں کڈنی خراب ہو چکی ہیں، ایسے میں اپنی محبت کے خاطر منیشا نے نہ صرف گجیندر کو ایک کڈنی عطیہ کر دی اور بعد میں شادی بھی کر لی اور معاشرے کے لیے محبت اور قربانی کی عظیم مثال پیش کی۔
غورطلب ہے کہ کروا چوتھ پر اودے پور میں خواتین میں کروا چوتھ کو لیکر بہت جوش و خروش دیکھنے کو مل رہاہے۔ شہر میں رہنے والی ڈاکٹر اسمیتا کا کہنا ہے کہ کروا چوتھ کا تہوار شوہر کی پوجا کرنے اور ان کے تئیں محبت کے اظہار کا تہوار ہوتا ہے۔ کروا چوتھ کے روز خواتین شوہر کی لمبی حیات کے ساتھ ان کے اچھے صحت کے لیے دعا کرتی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details