درخواست گزار کی جانب سے سینئر ایڈوکیٹ راج دیپک راستوگی نے کہا کہ کانگریس کے کارکن منوج سائیں نے 23 اپریل کو بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اور آئی ٹی سیل کے قومی کنوینر امت مالویہ کے خلاف ہنومانگڑھ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی تھی۔
کیس کے مطابق امت مالویہ نے اپنے ٹویٹر کی ایک خبر کی بنیاد پر 10 اپریل کو ٹویٹ کیا تھا۔ اس خبر میں کہا گیا تھا کہ بھلواڑہ میں 22 لاکھ افراد کے کورونا ٹیسٹ ہوئے ہیں۔ جس پر مالویہ نے ایک ٹویٹ میں لکھا تھا کہ جہاں بھی راہل گاندھی موجود ہوتے ہیں، وہاں چیزوں کوبڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔
وہیں عرضی میں بتایا گیا کہ مالویہ نے اسی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا تھا، جو نیوز میں شائع کیا گیا تھا۔