اردو

urdu

ETV Bharat / state

تاراگڑھ پہاڑ پرواقع جناتوں کی مسجد توجہ کا مرکز

Jinnat ki Masjid At Taragarh In Ajmer گھنے جنگل اور پہاڑیوں کے بیچ بغیر چھت کی مسجد جہاں آج بھی جناتوں اور روحانی طاقتوں کا سایہ قائم ہے۔ اس مسجد کو جناتوں کی مسجد کہا جاتا ہے اور یہ سینکڑوں سال پرانی ہے۔

تاراگڑھ پہاڑ پرواقع جناتوں کی مسجد توجہ کا مرکز
تاراگڑھ پہاڑ پرواقع جناتوں کی مسجد توجہ کا مرکز

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 29, 2023, 5:05 PM IST

تاراگڑھ پہاڑ پرواقع جناتوں کی مسجد توجہ کا مرکز

اجمیر:جناتوں کی ایک ایسی قدیمی مسجد جہاں آج بھی حیرت انگیز واقعات موضوع بحث ہے۔ ریاست راجستھان کے اجمیر شریف کے قریب واقع اجمیر کے تاراگڑھ پہاڑ پر جناتوں کی مسجد توجہ کا مرکزہے۔مقامی باشندوں کے مطابق اس مسجد میں 800 برس بھی جناتوں کا اثر دیکھا جاتا ہے۔

گھنے جنگل اور پہاڑیوں کے بیچ بغیر چھت کی مسجد جہاں آج بھی جناتوں اور روحانی طاقتوں کا سایہ قائم ہے۔ اس مسجد کو جناتوں کی مسجد کہا جاتا ہے اور یہ سینکڑوں سال پرانی ہے۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ یہاں اکثر عجیب و غریب واقعات پیش آتے ہیں۔ اس مسجد کے صحن میں بنی ایک طاق میں خصوصی وقت پر اپنے آپ خود چراغ روشن ہو جاتے ہیں۔ اگر کوئی شخص مسجد کے دلال میں سوتا ہے تو وہ جاگنے پر مسجد کے باہر خود کو پاتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس مسجد میں جن جنات عبادت کرتے ہیں۔ صحن میں کچھ ایسے مزارات ہیں جنہیں کراماتی کہا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اجمیر میں خواجہ معین الدین چشتی (رح) کے سالانہ عرس کی سیکورٹی کا جائزہ لیا گیا

انہوں نے مزید کہاکہ اکثر لوگ اس مسجد میں چراغ روشن کرنے بھی آتے ہیں جہاں پرندوں کو نیکی اور ثواب کی نیت سے باجرہ دانہ بھی ڈالتے ہیں۔ اسی درمیان لوگوں کو جناتوں کی چہل قدمی بھی محسوس ہوتی ہے۔ مقامیوں کو حیرت انگیز نظارے بھی دکھائی دیتے ہیں۔ تین مینار اور تین محراب والی اس جناتوں کی مسجد کے خدمتگار بتاتے ہیں کہ اس میں چھت تعمیر کرانے کی اجازت نہیں ہے۔ یہ مسجد درگاہ علاقے کے اندر کوٹ میں واقع ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details