اردو

urdu

ETV Bharat / state

اجمیر میں دو روزہ عرس غوث الوریٰ کا اہتمام

اجمیر کی دو ہزار فٹ بلند پہاڑی پر واقع حضرت غوث پاک کا چلّا شریف پر دو روزہ عرس غوث الوریٰ کا اہتمام کیا گیا۔

jashn e gausul wara and 11win sharif organized in ajmer
اجمیر میں دو روزہ عرس غوث الوریٰ منعقد کیا گیا

By

Published : Nov 18, 2021, 4:23 PM IST

ریاست راجستھان کے شہر اجمیر کی دو ہزار فٹ بلند پہاڑی پر واقع حضرت غوث پاک کا چلا شریف پر دو روزہ عرس غوث الوریٰ منعقد کیا گیا جہاں ملک بھر سے زائرین کثیر تعداد میں حاضری دینے پہنچے۔

اجمیر میں دو روزہ عرس غوث الوریٰ منعقد کیا گیا

حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالی عنہ کی ولادت شہر جلان میں 11 ربیع الثانی 470 ہجری کو ہوئی اور آپ نے 8 ربیع الاول 561 بجری کو دنیا سے پردہ فرمایا۔

آپ کا مزار شریف ملک ایران کے شہر بغداد شریف میں ہے جبکہ آپ کے نام کی نسبت سے دو ہزار فیٹ بلند پہاڑی پر اجمیر میں چلا شریف واقع ہے۔

دو روزہ عرس غوث الوریٰ میں شاہی محل اور شجرہ قادریہ پڑھا گیا۔

اس موقع پر درگاہ کے متولی سید افسر علی نے محفل کی صدارت کی اور غسل کی رسم ادا کر ملک میں امن و امان کی دعا مانگی۔

یہ بھی پڑھیں: بھوپال: مساجد میں گیارہویں شریف کا اہتمام

چلّا شریف پر عقیدت مندوں نے چادر پھول پیش کرکے چراغ روشن کیے اور اپنی حیثیت کے مطابق لنگر کا اہتمام کرکے جشن غوثیہ منایا۔

غور طلب ہے کہ ہر سال اسلامی ماہ ربیع الثانی کی گیارہ تاریخ کو اجمیر شریف میں عرس منایا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details