اردو

urdu

ETV Bharat / state

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف 9 جنوری کو جے پور میں مظاہرہ

جےپور میں شہریت ترمیمی قانون کی خلاف 9 جنوری کو مظاہرے میں دلت برادری بھی سڑکوں پر اترے گی۔

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف 9 جنوری کو جے پور میں مظاہرہ
شہریت ترمیمی قانون کے خلاف 9 جنوری کو جے پور میں مظاہرہ

By

Published : Jan 7, 2020, 4:55 PM IST

ریاست راجستھان کے جے پور میں شہریت ترمیمی قانون کےخلاف 9 جنوری کو ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا،جس میں دلت سماج کے علاوہ 40 سے زائد الگ الگ برادری کے لوگ شامل ہوں گے۔

اس مظاہرے سے متعلق امبیڈکر رائٹ پارٹی آف انڈیا کے ذمہ داروں نے جے پور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانون جو بی جے پی حکومت لے کر آئی ہے، یہ کسی بھی صورت میں ہمیں منظور نہیں ہے ، اس لیے اس قانون کی ہم سخت مذمت کرتے ہوئے واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

9 جنوری کو جے پور میں مظاہرہ۔ویڈیو

ذمہ داروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب سے بی جے پی حکومت مرکز میں بنی ہے تب سے مذہب کے نام پر ملک کو تقسیم کرنے کا کام کر رہی ہے لیکن ایسا نہیں ہونے دیا جائے گا۔

اس موقع سے دیگر تنظیم کے ذمہ داروں کو الگ الگ ذمہ داریاں بھی پارٹی آف انڈیا کی جانب سے تقسیم کی گئی تاکہ 9 جنوری کو ہونے والے مارچ میں زیادہ سے زیادہ لوگ شرکت کریں ۔

کانفرنس کے آخر میں تمام برادری کے لوگوں نے ایک ساتھ گروپ تصویر بھی لی تاکہ حکومت کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ ہم سب ساتھ ساتھ ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details