جماعت اسلامی ہند کے ریاستی صدر محمد ناظم الدین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے ملزمین نے درندگی کا مظاہرہ کیا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔
جماعت اسلامی ہند کے وفد کا ریپ متاثرہ خاندان سے ملاقات - الور جنسی زیادتی معاملے'
ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں جماعت اسلامی ہند کے رہنماؤں نے 'الور جنسی زیادتی معاملے' کے سلسلے میں متعلقہ خاندان کے افراد سے ملاقات کی اور ان کی ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
فائل فوٹو
انہوں نے حکومت اور انتظامیہ سے ملزمین کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے پولیس انتظامیہ پر لاپرواہی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ان تمام پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرے جو اس میں شامل ہیں۔