اردو

urdu

ETV Bharat / state

مسلم اسکول کو کیا جائے گا قرق - قرق

راجستھان کے دارالحکومت جئے پور میں واقع خاتون اساتذہ کو گزشتہ کئی ماہ سے تنخواہ نہیں ادا کی جارہی تھی جس کی وجہ سے کورٹ نے اسکول کو قرق کرنے کا فیصلہ سنایا۔

مسلم اسکول کو کیا جائے گا قرق

By

Published : Aug 29, 2019, 3:14 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 5:56 PM IST

جئے پور میں واقع ریاست راجستھان کی سب سے پرانی مسلم اسکول کو کورٹ کی جانب سے قرق کرنے کا آرڈر جاری کیا گیا ہے۔

مسلم اسکول کو کیا جائے گا قرق

یہ آرڈر خاتون اساتذہ کو تنخواہ نہیں ملنے کی وجہ سے ان کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے دیا گیا ہے۔ اس آرڈر کے مطابق اس اسکول کو قرق کرنے کے بعد جو بھی پیسے یہاں سے ملتا ہے اس سے خاتون اساتذہ کی بقیہ تنخواہ ادا کی جائے گا۔

ذرائع کے مطابق یہاں پر کئی ایسے اساتذہ ہے جنہوں نے اس اسکول پر کیس دائر کر رکھا ہے اور ان سب کا فیصلہ آنا ابھی باقی ہے۔

اگر اسکول قرق کیا جاتا ہے تو یہاں پر ایک بڑا سوال ہی پیدا ہوتا ہے کہ اسکول میں تعلیم حاصل کر رہے طلباء کے تعلیمی نقصان کی بھرپائی کون کرے گا؟

حالانکہ جب ای ٹی وی بھارت کی ٹیم گزشتہ دو روز سے اسکول کے ذمہ داران سے ملنے کی کوشش کررہی ہے لیکن اسکول کہ ذمہ دار ایک دوسرے پر اپنی بار ڈالتے ہوئے نظر آئے اور آخر میں اسکول کے سیکریٹری نے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے صاف طور پر انکار کردیا۔

یہاں تک کہ انہوں نے اسکول کے اندر کا ویڈیو تک بنانے سے انکار کردیا۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 5:56 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details