ویسے تو راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں ہر علاقے میں آپ کو چائے کی ہوٹل نظر آئے گی لیکن اگر بات کی جائے مسلم اکثریتی علاقے جالوپورہ کی تو یہاں پر ایک دوکان ڈینی چائے والا کے نام سے ہے۔ یہ چائے والا پہلے اسلم کے نام سے پہچانا جاتا تھا لیکن اپنی چائے کی وجہ سے مشہور ہونے پر یہ ڈینی نام سے مشہور ہوگئے۔
ڈینی کی دوکان میں چائے پینے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈینی کی ہوٹل سے ہم لوگ ایک سے دو کلومیٹر دور رہتے ہیں لیکن جب تک ڈینی کی چائے نہ پی لیں تب تک سکون نہیں ملتا اس لیے دن میں ایک بار ہم یہاں کی چائے ضرور پیتے ہیں۔