ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے چہار دیواری علاقہ کو سیل کرنے کے بعد اب نہ تو اندر کوئی جا سکتا ہے اور نہ ہی باہر آسکتا ہے۔ جو لوگ یہاں سے باہر گئے ہیں ان تمام لوگوں کو یہ اطلاع کر دی گئی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں چلے جائیں، ورنہ ان کو باہر ہی رکنا پڑ سکتا ہے۔ حالانکہ یہاں پر کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جن پر کسی طرح سے پابندی نافذ نہیں کی گئی ہے۔ ان میں پولیس کے جوان، صحافی، بجلی محکمے کے نمائندے، نگر نگم کے ملازمین سمیت کچھ محکمیں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ جے پور کے رام گنج علاقہ میں گزشتہ دو روز میں 13 کورونا وائرس کے مریض پائے گئے ہیں۔ پہلا مثبت معاملہ سامنے آنے کے بعد ہی رام گنج علاقے میں کرفیو لگا دیا گیا تھا۔