اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پور: نمائندگی کے باوجود سات اردو اساتذہ کا تبادلہ - جے پور کی خبریں

وزیر تعلیم کی جانب سے بھروسہ دلانے کے باوجود 17 ستمبر کو کونسل منعقد ہوئی۔ جس کےبعد جے پور کے سرکاری اسکولوں کے سات اردو اساتذہ کا تبادلہ کر دیا گیا۔

نمائندگی کے باوجود سات اردو اساتذہ کا تبادلہ
نمائندگی کے باوجود سات اردو اساتذہ کا تبادلہ

By

Published : Sep 20, 2021, 6:07 PM IST

راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے کشن پول اسمبلی حلقے سے رکن اسمبلی امین کاغذی اور آدرس نگر اسمبلی حلقے سے رکن اسمبلی رفیق خان کی جانب سے راجستھان حکومت میں تعلیم کے وزیر گویند سنگھ ڈوٹاسرا اور محکمۂ تعلیم کے اعلیٰ افسران کو ایک خط لکھا گیا تھا۔

نمائندگی کے باوجود سات اردو اساتذہ کا تبادلہ

اس خط میں انھوں نے یہ مطالبہ کیا تھا کہ 17 ستمبر کو جو اردو کونسل ہونی ہے اس کو منسوخ کیا جائے، اگر اس کونسل کو نہیں روکا گیا تو اردو اساتذہ کو اپنی خدمات کہیں اور انجام دینی ہوگی۔ اس سے اردو پڑھنے والے طلبہ کو کافی نقصان ہوگا۔

نمائندگی کے باوجود سات اردو اساتذہ کا تبادلہ

اس کےردعمل میں وزیرتعلیم نےمذکورہ دونوں ہی اراکین اسمبلی کو یہ بھروسہ دلایا تھا کہ کسی طرح سے کوئی بھی ایسی کونسل نہیں منعقد کی جائے گی جس سے اردو پڑھنے والے طلبہ کو نقصان ہو۔

نمائندگی کے باوجود سات اردو اساتذہ کا تبادلہ

یہ بھی پڑھیں:جے پور کے مسلم علاقوں میں کچرے کے ڈھیر سے لوگوں کو پریشانی

وزیرتعلیم کی جانب سے بھروسہ دلانے کے باوجود 17 ستمبر کو کونسل منعقد ہوئی۔ جس کےبعد جے پور کے سرکاری اسکولوں کے سات اردو اساتذہ کا تبادلہ کر دیا گیا۔

اس پورے معاملے کو لے کر راجستھان اردو اساتذہ تنظیم کے ریاستی صدر امین قائم خانی کا کہنا ہے کے جس طرح سے کانگریس حکومت میں مسلمانوں کے ساتھ سوتیلا برتاؤ کیا جارہا ہے وہ غلط ہے۔ آج محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران اور خود تعلیم کے وزیر اراکین اسمبلی کی بات نہیں مان رہے ہیں۔

انھوں نےکہا 17 ستمبر کی کونسل کے بعد اردو طلبہ کو نقصان ہوا ہے، جو طلبہ اردو کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں ان کا مستقبل خطرے میں نظر آرہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details