قومی دارالحکومت دہلی میں طلبہ پر ہوئے مبینہ لاٹھی چارج کی مخالفت میں دارالحکومت جے پور میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
دہلی پولیس کے خلاف جے پور میں احتجاج کیمپس فرنٹ آف انڈیاکے ممبر سڑکوں پر اترے، یہاں پر مسلم مسافر کھانا سے ایک ریلی کی شکل میں یہ تمام ممبر روانہ ہوئے اور مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے البرٹ چوک تک پہنچے۔
ریلی کے درمیان دہلی پولیس کے خلاف جم کر کر نعرے بازی کی گئی تو وہی مرکزی حکومت سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ جس طریقے سے طلبہ پر آئے دن دہلی میں پولیس مبینہ کارروائی کررہی ہے وہ کسی بھی صورت حال میں منظور نہیں ہے۔
مظاہرہ میں شامل تمام لوگ اپنے ہاتھوں میں مرکزی حکومت کے خلاف اور دہلی پولیس کے خلاف نعرے لکھی ہوئی تختیاں بھی لے رکھا تھا۔
کیمپس فرنٹ آف انڈیا کی ممبروں کے مطابق یہ پورا احتجاجی مظاہرہ وہ اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ دہلی میں جس طرح سے طالبا پر پولیس نے جو مبینہ ظلم کیا ہے، وہ غلط ہے۔