راجستھان کے جے پور (Jaipur) سائبر تھانے کی جانب سے ایک بڑی کارروائی انجام دی گئی ہے۔ اس کارروائی کے تحت ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم نوجوان پے ٹی ایم کا لنک بھیج کر عوام کے ساتھ دھوکہ دہی کی واردات (Paytm Fraud Case) کو انجام دے رہا تھا۔ اس نوجوان کو ریاست جھارکھنڈ سے گرفتار کیا گیا۔
سیال پولیس پورے معاملے کی تحقیقات کر آرہی ہے۔ سائبر تھانے کے تھانہ انچارج ستیش چودھری نے بتایا کے دو نومبر کو ہمارے تھانے میں ایک خاتون نے مقدمہ درج کروایا تھا کہ میرے اکاؤنٹ سے تین لاکھ روپے سے زیادہ پیسے غائب ہو چکے ہیں، جس کے بعد ہم نے معاملہ درج کیا۔ پورے معاملے کو لے کر خاص ٹیم بنائی گئی اور ہر چیز کی معلومات حاصل کی گئی۔