اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پور کی تاریخی مسلم اسکول بدحالی کا شکار

مسلم انتطامیہ کے ماتحت چلنے والے مسلم اسکول میں خود مسلم طبقہ کے طلبأ داخلہ لینا مناسب نہیں سمجھتے اور فی الحال زیادہ تر سیٹیں خالی پڑی ہوئی ہیں۔

image
image

By

Published : Oct 22, 2020, 12:04 PM IST

راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے ایم ڈی روڈ پر واقع مسلم اسکول جے پور کی سب سے پرانی مسلم سکول کہلاتی ہے۔

موجودہ وقت میں یہ اسکول انتہائی بدحالی کا شکار ہے کیونکہ انتظامیہ کی غفلت کے سبب یہاں خود مسلم طبقہ کے بچے داخلہ لینا مناسب نہیں سمجھتے۔

مسلم اسکول کی اسی عمارت میں اسکول کے ساتھ ساتھ کالج، کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ بھی چلایا جارہا ہے لیکن پھر بھی یہاں طالب علموں کی تعداد میں اضافہ نہیں ہو پا رہا ہے۔

تاریخی مسلم اسکول بدحالی کا شکار

فی الحال انجمن تعلیم المسلمین کے زیر نگرانی یہ سکول جاری و ساری ہے اس سے قبل لاک ڈاؤن کے دوران اسکول انتظامیہ کا انتخاب نہیں ہوسکا تھا۔

حالیہ دنوں میں انتخابات ہوئے اور حبیب گارنیٹ کو اسکول انتظامیہ کمیٹی کا صدر منتخب کیا گیا اس کے علاوہ شبیر کارپیٹ کو سیکریٹری منتخب کیا گیا ہے۔

نو منتخب کمیٹی نے انتخاب سے قبل اسکول کے حالت بہتر بنانے کے تعلق سے کئی بلند بانگ دعوے کیے تھے لیکن ابھی تک کسی بھی وعدے پر کمیٹی نے عمل نہیں کیا ہے۔

انجمن تعلیم المسلمین کے سیکرٹری شبیر کارپیٹ کا کہنا ہے کہ سکول کی بدحالی کو لے کر کسی کمیٹی کو ذمہ دار قرار دینا غلط ہے بلکہ پوری قوم کی نظر اندازی کی وجہ سے یہ اسکول کی اتنی ابتر حالت ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ایک لمبے عرصے سے مسلم اسکول کو انگلش میڈیم اسکول میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے لیکن زمینی سطح پر کوئی بھی عمل آوری نہیں ہوئی ہے۔

اسکول کے ذمہ داران کے مطابق کہنا ہے اس اسکول کو کس طرح کا انگلش میڈیم بنانا ہے اس بارے میں اسکول انتظامیہ کے اراکین متفقہ طور پر کوئی رائے قائم نہیں کرپارہے ہیں۔

اسکول ذمہ داران کے مطابق مسلم اسکول کو انگلش میڈیم میں تبدیل کرنے کی سمت میں کام شروع کیا جاچکا ہے اور جلد ہی یہاں انگلش میڈیم کی تعلیم بھی شروع ہوجائے گی

ABOUT THE AUTHOR

...view details