اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پور: مسلم علاقوں میں گندگی، کون ذمہ دار؟

راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے مسلم علاقوں میں چند روز سے خوب گندگی نظر آرہی ہے، جے پور کے گھاٹ گیٹ علاقے میں کئی روز سے صفائی ملازمین نہیں پہنچ پارہے ہیں اس لئے یہاں کے لوگوں کا گندگی کے بیچ جینا دشوار ہو گیا ہے۔

Jaipur: Dirt in Muslim areas, who is responsible?
جے پور: مسلم علاقوں میں گندگی، کون ذمہ دار؟

By

Published : Aug 4, 2020, 4:27 PM IST

Updated : Sep 10, 2020, 5:47 PM IST

جے پور کے صفائی انتظامات بہتر نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کی عوام کو کافی زیادہ دقت اور دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، وہیں مقدس تہوار عید الاضحی کے موقع پر بھی جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے نظر آئے۔

جے پور: مسلم علاقوں میں گندگی، کون ذمہ دار؟

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سات آٹھ روز سے یہی حالات اس علاقے میں نظر آ رہے ہیں، یہاں پر ہم لوگوں کو بدبو کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ہم لوگوں نے کئی مرتبہ ذمہ داران کو بتایا بھی، لیکن ہماری جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی اس لئے ہم اب اس گندگی کے ساتھ ہی رہنا شروع کر چکے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت کو ہوٹل سے باہر نکل کر اس جانب توجہ دینی چاہیے تاکہ جو عوام کی پریشانیاں ہیں اور جو دقت اور دشواریوں کا سامنا ہم لوگوں کو کرنا پڑ رہا ہے ان تمام چیزوں سے ہم بچ سکیں اور ایک اچھی زندگی یہاں پر بسر کر سکیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر یہاں پر اسی طرح گندگی رہی تو بیماروں کی تعداد میں کافی زیادہ اضافہ ہو جائے گا اور ہسپتال میں تو ویسے ہی کورونا کی وجہ سے سہولیات نہیں مل پا رہی ہیں۔

Last Updated : Sep 10, 2020, 5:47 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details