اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کانگریس پارٹی کسی ایک کی نہیں'

جے پور ہیریٹیج نگر نگم میں میئر اور نائب میئر کے عہدے پر کانگریس پارٹی نے جیت درج کی ہے، لیکن کانگریس پارٹی میں ہی دونوں عہدوں کو لے کر ناراضگی صاف طور پر پائی جارہی ہے۔

By

Published : Nov 12, 2020, 11:09 AM IST

'کانگریس پارٹی کسی ایک کی نہیں'
'کانگریس پارٹی کسی ایک کی نہیں'

کانگریس کے سینئر رہنما اور 4 مرتبہ کے پارشد منتخب ہوئے عمر دراز کی جانب سے انہیں نظر انداز کیے جانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

کانگریس پارٹی کی جانب سے نائب میئر کے لیے دعویداری کر رہے پارشد عمر دراز نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران کہا کہ کانگریس پارٹی کی گائیڈ لائن کے مطابق نائب میئر مائناریٹی سے بنایا جاناطے ہوا تھا اور سینئر رہنما کو بنایا جائے گا۔

سینئر اور تجربے کے اعتبار سے میں نائب میئر بننے کے لائق تھا، لیکن ہائی کمیشن کی جانب سے کیا فیصلہ لیا گیا اور کس لیے لیا گیا یہ تو وہی بتا سکتے ہیں لیکن میں اتنا ضرور کہنا چاہوں گا کہ جس علاقے سے میں تعلق رکھتا ہوں آدرش نگر اسمبلی حلقے کے رکن اسمبلی رفیق خان کی ناراضگی سے متعلق مجھے بھی نہیں پتہ کہ وہ کیوں مجھ سے ناراض ہیں، لیکن ان کی وجہ سے مجھے نقصان اٹھانا پڑا۔

جے پور

عمر دراز کا کہنا ہے کہ رکن اسمبلی رفیق خان نہیں چاہتے تھے کہ میں نائب میئر بنو، رکن اسمبلی کی ناراضگی دور کرنے کے سوال پر ان کا کہنا ہے کہ یہ بات تو خود رکن اسمبلی رفیق ہی بتا سکتے ہیں کیونکہ میں ان سے ناراض نہیں ہوں وہ مجھ سے ناراض ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس کسی ایک کی نہیں ہے اگر میں خود بھی یہ سمجھتا ہوں کہ کانگریس میری ہے تو یہ غلط بات ہے، رفیق خان ابھی نئے نئے آئے ہیں میں گزشتہ 25برس سے کانگریس کے لیے کام کر رہا ہوں، اب کانگریس کی جانب سے جے پور کی ترقی کی جائے گی اور عوام سے کیا گیا ہر ایک وعدہ پورا کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details