ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے اسی سلسلے میں تحریک علماء ہند سے تعلق رکھنے والے مفتی خالد ایوب مصباحی سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ، ' فرانس میں اظہار خیال کی آزادی کے نام پر جو کچھ ہوا ہے وہ لائق مذمت ہے۔ اظہار رائے کی آزادی عالمی قانون کے مطابق سب کا حق ہے، لیکن اس کے بہانے کسی کی توہین ہوتی ہے یا جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے خاص طور پر مذہبی جذبات تو وہ بہت ہی افسوسناک ہے۔'
مصباحی نے کہا کہ، 'اظہار رائے کی آزادی کے نام پر اگر ہم کسی مذہب کے نام پر اپنی بھڑاس نکالتے ہیں یا اسلامی فوبیا کا مظاہرہ کرتے ہیں تو یہ کسی طور پر صحیح نہیں ہے۔'