اردو

urdu

ETV Bharat / state

Crop Losses in Rajasthan کٹائی کے بعد رکھی فصل بارش سے خراب ہونے پر بھی مل سکے گا انشورنس

راجستھان میں کھیت میں کٹائی کے بعد سوکھنے کے لیے رکھی گئی فصل بارش سے خراب ہو جاتی ہے تو پر بھی کسانوں کو انشورنس مل سکے گا۔ اس کے لیے 72 گھنٹے کے اندر معلومات دینی ہوگی۔ Pradhan Mantri Crop Insurance Yojana

کٹائی کے بعد رکھی فصل بارش سے خراب ہونے پر بھی مل سکے گا انشورنس
کٹائی کے بعد رکھی فصل بارش سے خراب ہونے پر بھی مل سکے گا انشورنس

By

Published : Oct 9, 2022, 10:23 AM IST

جے پور: راجستھان میں کھیت میں کٹائی کے بعد سوکھنے کے لیے رکھی گئی فصل کو بارش کی وجہ سے نقصان پہنچنے پر بھی بیمہ کلیم مل سکے گا اور اس کے لیے 72 گھنٹے کے اندر معلومات دینی ہوگی۔ یہ پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کے تحت ہونے والے نقصان کی تلافی کر سکے گا۔ اس کے لیے متاثرہ کسان کو 72 گھنٹے کے اندر نقصان کی اطلاع متعلقہ ضلع میں کام کرنے والی انشورنس کمپنی کو دینی ہوگی۔ Crop Losses due to rain in Rajasthan

وزیر زراعت لال چند کٹاریہ نے کہا کہ اس وقت ریاست میں بعض مقامات پر بے وقت بارش اور پانی جمع ہونے کی وجہ سے کسانوں کی خریف کی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ محکمہ زراعت نے انشورنس کمپنیوں کو فوری طور پر سروے کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Rain Hit Farmers کسانوں پر سوکھے کے بعد اب بارش کی مار

انہوں نے کہا کہ پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کے تحت پانی بھرنے کی وجہ سے کسان کی بیمہ شدہ کھڑی فصل اور کٹائی کے بعد کھیت میں بنڈل کی شکل میں خشک ہونے کے لئے رکھی فصل کو 14 دن تک کی مدت میں نقصان ہونے پر انفرادی بنیادوں پر بیمہ کور فراہم کرانے کا التزام ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details