کانگریس اقلیتی مورچہ کے صدر عمران پرتاب گڑھی نے راجستھان میں مسلمانوں کے مسائل پر وزیراعلیٰ اشوک گہلوت سے بات چیت کی۔ عمران پرتاب گڑھی اور اشوک گہلوت کی ملاقات کے موقع پر ریاستی اقلیتی مورچہ کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
عمران پرتاب گڑھی کی راجستھان کے وزیراعلیٰ سے ملاقات عمران پرتاب گڑھی نے پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا اور ریاستی اقلیتی وزیر صالح محمد سے بھی ملاقات کی اور اقلیتوں کے مسائل پر غور و خوض کیا۔
عمران پرتاب گڑھی کی راجستھان کے وزیراعلیٰ سے ملاقات ریاستی کانگریس کے اقلیتی رہنماؤں نے عمران پرتاب گڑھی کی وزیراعلیٰ اشوک گہلوت سے ملاقات کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی مورچہ کے صدر نے وزیراعلیٰ سے تفصیلی بات چیت کے دوران مسلمانوں کے مسائل پر تبادلۂ خیال کیا۔ اقلیتی رہنماؤں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ بہت جلد ریاستی حکومت کی جانب سے تمام مسائل حل کئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:جے پور: عمران پرتاب گڑھی اجمیر کے لیے روانہ
واضح رہے کہ کچھ روز قبل راجستھان کے مدرسوں میں بچوں کو ہندی اور انگلش سمیت دیگر مضامین پڑھانے والے پیرا ٹیچرس نے دہلی میں عمران پرتاب گڑھی سے ملاقات کرکے یہ مطالبہ کیا تھا کہ وہ، وزیراعلیٰ پر پیرا ٹیچرز کی ملازمت کو مستقل کرنے پر زور دیں۔