اردو

urdu

Rajasthan Board of Muslim Waqfs: ایماندار شخص کو ہی راجستھان وقف بورڈ کا چیرمین منتخب کرنے کا مطالبہ

By

Published : Jan 14, 2022, 11:40 AM IST

راجستھان مسلم وقف بورڈ Rajasthan Board of Muslim Waqfs کے چیئرمین کا انتخاب 17 جنوری کو ہوگا جس کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔

ایماندار شخص کو ہی راجستھان وقف بورڈ کا چیرمین منتخب کرنے کا مطالبہ
ایماندار شخص کو ہی راجستھان وقف بورڈ کا چیرمین منتخب کرنے کا مطالبہ

راجستھان مسلم وقف بورڈ Rajasthan Board of Muslim Waqfs چیئرمین کے انتخاب کو لے کر راجستھان کی مسلم تنظیموں کے ذمہ داران کی جانب سے ملی کونسل کے بینر تلے ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی۔ پریس کانفرنس میں ایک ایماندار شخص کو ہی وقف بورڈ کا چیرمین منتخب کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

ایماندار شخص کو ہی راجستھان وقف بورڈ کا چیرمین منتخب کرنے کا مطالبہ

مسلم تنظیموں کے ذمہ داروں نے بتایا کہ وقف بورڈ چیئرمین کی حیثیت سے ایسے شخص کو منتخب کرنے کی بات چل رہی ہے جس پر پہلے سے مقدمہ درج ہے، جن پر بدعنوانی اور وقف جائیدادوں میں خردبرد کرنے کا بھی الزام عائد کیا جاتا ہے۔

اس موقع پر راجستھان حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ کسی ایماندار شخص کو بھی وقف بورڈ کا چیرمین بنایا جائے۔ وہیں پریس کانفرنس میں راجستھان مسلم وقف بورڈ کے سابق رکن شوکت قریشی نے کہا کہ کہ جن افراد نے جعلی اسناد کے ذریعہ وقف بورڈ کی رکنیت حاصل کی ہے ایسے لوگوں کے خلاف بھی سخت کاروائی کی جانی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:

Khwaja Ghareeb Nawaz: سلطان الہند خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ کا 810 واں عرس

واضح رہے کہ 17 جنوری کو راجستھان مسلم وقف بورڈ کے دفتر میں 9 اراکین کی جانب سے نئے چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details