اردو

urdu

ETV Bharat / state

Road Accident in Udaipur: ادے پور میں تیز رفتار پِک اپ الٹ گئی، 5 ہلاک، 15 سے زائد زخمی - ادے پور کی خبر

ادے پورکے نئی تھانہ علاقے میں بدھ کی دیر شام سڑک Accident In Udaipur حادثہ پیش آیا، جہاں تیز رفتار پک اپ وین high speed pickup overturned in udaipur الٹ گئی۔ اس حادثے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ جب کہ 15 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

ادے پور میں تیز رفتار پک اپ الٹ گئی، 5 ہلاک، 15 سے زائد زخمی
ادے پور میں تیز رفتار پک اپ الٹ گئی، 5 ہلاک، 15 سے زائد زخمی

By

Published : Apr 13, 2022, 10:28 PM IST

راجستھان کے ضلع ادے پور میں بدھ کی شام ہوئے دردناک حادثے میں Accident In Udaipur پانچ لوگوں کی موت ہو گئی۔ جب کہ 15 سے زائد افراد زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ یہ حادثہ ادے پور میں تیز رفتار پک اپ کے الٹ جانے کی وجہ سے پیش آیا۔ حادثے کے بعد موقع پر چینخ و پکار مچ گئی۔ راہگیروں کا ہجوم موقع پر جمع ہوگیا۔ اطلاع کے مطابق مرنے والے پانچوں ایک ہی گاؤں کے رہنے والے ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ تمام لوگ کالیواس میں ایک پروگرام میں شرکت کر کے واپس لوٹ رہے تھے۔ نئی تھانہ کے علاقے میں پیش آئے اس حادثے کے بعد زخمیوں کو ایم بی اسپتال کے ٹراما سینٹر لایا گیا ہے۔ پک اپ میں چھوٹے بچے اور خواتین بھی سوار تھیں۔ اسپتال پہنچنے والے زخمیوں کے علاج کے حوالے سے اسپتال انتظامیہ بھی سرگرم ہوگئی ہے۔ واقعہ کے بعد ایم ایل اے پھول سنگھ مینا، کلکٹر تاراچند مینا اور ایس پی منوج کمار ایم بی اسپتال پہنچے۔ اہلکار زخمیوں سے جانکاری لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ادے پور میں سڑک حادثہ، چار ہلاک

ABOUT THE AUTHOR

...view details