خواجہ کے شہر اجمیر میں موسلادھار بارش ہوئی, درگاہ علاقے کی وادیوں سے ہو کر بہتے پانی کی رفتار سے بازاروں میں پانی جمع ہوگیا۔ جس کے نتیجہ میں دو شخص بہہ گئے۔
اجمیر میں موسلا دھار بارش اس موقع پر اندرکوٹ علاقے سے یہ بہتا پانی درگاہ کی سیڑھیوں سے ہوکر گزر رہا تھا, تبھی ایک شخص اس پانی میں بہتا ہوا درگاہ کے سامنے سے نظر آیا, موقع پر موجود درگاہ شریف کے خادموں نے اسے بچانے کی کوشش کی مگر وہ ہاتھ نہیں لگا، اور بہتا ہوا نالہ بازار کی طرف چلا گیا, پانی کا بہاؤ اتنا تیز تھا کی کوئی آگے رہ کر اسے بچا نہ سکا, کچھ دوری پر پہنچنے پر اس شخص کو بچا لیا گیا اور مقامی افراد نے اسے اسپتال پہنچایا۔ جہاں اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔اجمیر میں موسلادھار برسات سے کئی علاقوں میں پانی بھر گیا ہے اور دکانوں میں پانی کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے۔