اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان سیاسی ہنگامہ: اسپیکر کی عرضی پر سماعت ملتوی

راجستھان اسمبلی اسپیکر سی پی جوشی کے ذریعہ دائر کردہ درخواست میں کہا گیا تھا کہ 'اسپیکر کو باغی اراکین اسمبلی کے خلاف کارروائی کرنے سے روکنے سے متعلق ہائی کورٹ کا حکم درست نہیں ہے۔'

cp joshi
cp joshi

By

Published : Jul 23, 2020, 1:40 PM IST

راجستھان میں جاری سیاسی رسہ کشی کے دوران اسمبلی اسپیکر نے کانگریس کے 19 باغی ارکان اسمبلی کو نا اہل قرار دیا تھا لیکن ہائی کورٹ نے اسپیکر سی پی جوشی کے حکم پر اسٹے لگا دیا تھا جس کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ کے دروازے پر دستک دی ہے۔

سپریم کورٹ میں سی پی جوشی کی قانونی پیروی سینیئر ایڈوکیٹ کپل سبل کر رہے ہیں اور سپریم کورٹ نے ان کی عرضی پر سماعت پیر تک ملتوی کر دی ہے۔

اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے راجستھان ہائی کورٹ کے فیصلے پر روک لگانے سے انکار کر دیا ہے۔ اب آئندہ سماعت پیر کو ہوگی تب تک پائلٹ اور ان کے حامی ارکان اسمبلی کو اسپیکر معطل نہیں کر سکتے ہیں۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے۔ جج نے کہا کہ وہ یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ایم ایل ایز کے خلاف نااہلی کی کارروائی قابل قبول ہے یا نہیں۔

راجستھان اسمبلی اسپیکر سی پی جوشی نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ ہائی کورٹ کو کانگریس کے 19 باغی ارکان اسمبلی کے خلاف نااہلی کی کارروائی 24 جولائی تک روکنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

واضح رہے کہ کانگریس کے ان باغی ارکان اسمبلی میں سچن پائلٹ بھی شامل ہیں جنہیں نائب وزیر اعلی کے عہدے سے برطرف کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details