راجستھان سے عازمین حج 2020 جو اس مرتبہ عالمی وباء کورونا کے قہر کی وجہ سے مقدس سفر حج پر نہیں جا پائے تھے ان تمام لوگوں کی رقم اور ان کے پاسپورٹ ان لوگوں کو تقسیم کرنا شروع کیے جا چکے ہیں، اگر بات کی جائے راجستھان کی تو راجستھان میں ان تمام لوگوں کے پاسپورٹ ڈاک کے ذریع بھیجے جا رہے ہیں، لیکن ڈاک کے ذریعے بھیجنے کے درمیان جو عازمین حج تھے ان کے سامنے ان کے پتہ میں پریشانی بھی آرہی ہیں۔
اس پریشانی کو لے کر راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی کے ذمہ داران نے مطالبہ کیا ہے کہ ان لوگوں کی پریشانی کا حل نکالا جائے، راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری حاجی نظام الدین کا کہنا ہے کہ اس پورے معاملے کو لے کر راجستھان حج کمیٹی کی ذمہ داران ہے ان سے بات ہوئی ہے، حاجی نظام الدین کا کہنا ہے کہ جب میری وہاں کے ملازمین سے بات ہوئی تھی تو میں نے ان سے یہی کہا تھا کہ یہ بہت ضروری کاغذات ہیں اس لیے ضروری کاغذات کا صحیح پتہ پر پہنچنا لازمی ہے۔