اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان: مدرسوں کے تعلق سے بی جے پی رہنما کا متنازعہ بیان

راجستھان میں دو روز قبل اسمبلی نے مدرسہ بورڈ ایکٹ کو منظوری دے دی ہے جس کے بعد ریاست میں مدرسہ بورڈ کو قانونی حیثیت حاصل ہوگئی ہے جس کو لے کر اب سیاست بھی تیز ہوگئی۔

gyandev ahuja attack on ashok gehlot government
راجستھان: مدرسوں کے تعلق سے بی جے پی رہنما کا متنامعہ بیان

By

Published : Aug 26, 2020, 10:46 PM IST

اس مسئلہ پر بی جے پی کی جانب سے کانگریس حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور بی جے پی رہنماؤں کی جانب سے متنازعہ بیانات کا سلسلہ چل پڑا ہے۔

راجستھان: مدرسوں کے تعلق سے بی جے پی رہنما کا متنامعہ بیان

بی جے پی کے ریاستی نائب صدر گیان دیو آہوجا نے اپنا متنازعہ بیان میں کہا کہ ’راجستھان کے مدرسوں میں پاکستانی ایجنٹ تیار ہوتے ہیں۔ گہلوت حکومت ایک مذہب کے ماننے والوں کو خوش کرنے کےلیے کسی بھی حد تک جاسکتی ہے۔

انہوں نے اقلیتی وزیر صالح محمد اور ان کے والد غازی فقیر پر سخت الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ پاکستان سے کافی اچھے تعلقات رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ بی جے پی کے سینئر رہنما گیان دئو آہوجا کا یہ پہلا متنازعہ بیان نہیں ہے بلکہ متعدد مرتبہ انہوں نے مدرسوں اور مسلمانوں کے خلاف متنازعہ بیان دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details